چاردیواری کی 30، ٹائلٹ کی 22، فرنیچر 34، آئی ٹی لیبز کی21سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ گئیں

School development meeting
منڈی بہاؤالدین کے سکولوں میں 112ترقیاتی سکیمیں مکمل، 87پر کام تیزی سے جاری
چاردیواری کی 30، ٹائلٹ کی 22، فرنیچر 34، آئی ٹی لیبز کی21سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ گئیں، خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کا 64فیصد کام مکمل
آئی ٹی لیبز صرف نمائش کیلئے نہیں ،جہاں آئی ٹی ٹیچرز نہیں ہیں وہاں بھی لیبز کو فعال رکھنے کا اہتمام کیا جائے،ڈی سی اومظفر خان سیال کی ہدایت

منڈی بہاؤالدین (ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال کی زیر صدارت ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع منڈی بہاؤالدین کے سکولوں میں 112ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو گئی ہیں جبکہ 87پر کام تیزی سے جاری ہے۔ 46ملین روپے کی لاگت سے چاردیواری کی 30سکیمیں، 5ملین سے ٹائلٹ بلاکس کی 22سکیمیں، 10ملین سے فرنیچر کی فراہمی کی 34سکیمیں،33ملین سے آئی ٹی لیبز کی21سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں جبکہ خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو یا مرمت کی 78سکیموں کا 64فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس منصوبے کیلئے حکومت نے 272ملین روپے مختص کئے ہیں۔ ای ڈی او فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ میاں ظہیر الدین بابرنے بتایا کہ اضافی کلاس رومز کے 9منصوبے بھی 60فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ ڈی سی او نے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا تا ہم ہدایت کی کہ سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کا کام ہر صورت میں رواں مالی سال کے اندر مکمل کر لیا جائے۔ آئی ٹی لیبز صرف نمائش کیلئے نہیں قائم کی گئیں۔ جن سکولوں میں آئی ٹی ٹیچرز نہیں ہیں وہاں بھی آئی ٹی لیبز کو فعال رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں