شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر ناجائز تجاوزات اور غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

trafic jam
شہر کی مصروف ترین شاہراہوں جناح روڈ ، تھانہ روڈ پر ناجائز تجاوزات اور غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، انتظامیہ بھی فرضی کاروائیوں تک محدود، شہری پریشان۔
ملک وال(نامہ نگار) رانا چوک سے مغربی ریلوے پھاٹک تک جناح روڈ اور تھانہ روڈ اندرون شہر کی مصروف ترین سڑک ہے جبکہ لوگوں نے بااثر افراد کی شہہ پر سڑک پر ریڑھی اور پھٹے کی شکل میں کاروباری اڈے بنا لئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ موٹر سائیکل رکشہ، کار، وین کے ڈرائیور جہاں چاہے گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے غائب ہو جاتے ہیں جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو جاتی ہے جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے اہلکار اندرون شہر کی اس اہم شاہراہ پر نظر نہیں آتے۔ پابندی کے باوجود بھاری گاڑیاں بھی اندرون شہر کی اس مصروف سڑک پر آ جاتی ہیں جو ایک بڑی رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ عوامی شکایات پر انتظامیہ کبھی کبھار کوئی آپریشن کرتی ہے لیکن صورتحال پھر جوں کی توں ہو جاتی ہے ، انجمن تحفظ حقوق شہریاں سمیت دیگر سماجی حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین اور ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے ملک وال سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا چوک سے مغربی ریلوے پھاٹک تک سڑک پر بنائے گئے کاروباری اڈے اور تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ کہ ٹریفک روانی سے چل سکے۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں