ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتارتکمیل کے ساتھ شفافیت کا بھی خیال رکھا جائے،ڈی سی او

DCC meeting mbdin
ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتارتکمیل کے ساتھ شفافیت کا بھی خیال رکھا جائے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
ارکان اسمبلی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے جو منصوبے کسی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں انکی رپورٹ پیش کی جائے
ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی منصوبوں کی میں رکاوٹیں دور کریں،اجلاس سے مظفرخان سیال کا خطاب، اے ڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز) ڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتارتکمیل کے ساتھ شفافیت کا بھی خیال رکھا جائے۔ تمام متعلقہ محکموں کے باہمی تعاون کے ساتھ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈی او (بلڈنگز) اور ڈی او( روڈز) کو سختی سے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے جو منصوبے کسی وجہ سے سست روی کا شکار ہیں ان کی تفصیل جمع کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا کہ بعض ضلعی افسران تیاری کے ساتھ اجلاس میں شریک نہیں ہوتے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ انہوں نے اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ارکان اسمبلی سے رابطہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں مزید تجاویز مانگے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں