بے گناہ غریب ملازم کو رشتہ دار کے پیسوں میں پولیس نے پکڑ کر مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا

Arrest jail police
ملک وال (نامہ نگار) محمد یار سکنہ وڑیائت نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے ڈیرہ پر مال مویشی کی دیکھ بھال کرنے پر مامو ر میرے ملازم سرور عرف سارو مسلم شیخ کے مقامی زمیندار نے چار لاکھ سولہ ہزار کی رقم وصول کرنے کا جھوٹا مقدمہ تھانہ میانہ گوندل میں درج کروا رکھا ہے اور پولیس سے ملی بھگت کر کے پولیس سے تشدد کروا رہا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس سیاسی ایماء پر ہمیں تنگ کر رہی ہے اس موقع پر موجود اہل دیہہ نے پولیس تھانہ میانہ گوندل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے ایس ایچ او حسنات شاہ نے موقف میں بتایا کہ ملزم کے خلاف عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کیا ہے ملزم کا چالان کر کے جیل بھیج دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں