ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 10کشتیاں ، 10انجن، 144لائف جیکٹس اور 2درجن سے زائد ریسکیو اہلکار موجود ہیں

Mock exercise Mandi Bahauddin (2)

منڈی بہاؤالدین : مختلف ضلعی محکموں اور این جی اوز کے تعاون سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشق
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 10کشتیاں ، 10انجن، 144لائف جیکٹس اور 2درجن سے زائد ریسکیو اہلکار موجود ہیں،ڈی ای او
اے ڈی سی کا انتظامات پر اظہار اطمینان،مشکل صورتحال سے پہلے تیاریاں مکمل ہونے سے نقصان میں کمی لائی جاسکتی ہے،افضال وڑائچ

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ کی زیر نگرانی مختلف ضلعی محکموں اور این جی اوز کے تعاون سے رسول بیراج کے مقام پر دریائے جہلم میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشق کی گئی۔ جس کے دوران دریا میں ڈوبنے والوں کو ریسکیو کرنے اور طبی امداد دینے کی ریہرسل کی گئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس 10کشتیاں ، 10انجن، 144لائف جیکٹس اور 2درجن سے زائد ریسکیو اہلکار موجود ہیں۔ اس کے علاوہ بعض این جی اوز بھی مکمل تعاون کرتی ہیں۔ اے ڈی سی نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل صورتحال سے پہلے تمام تیاریاں مکمل ہونے سے جانی اور مالی نقصان میں کمی لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او مظفر خان سیال نے ریسکیو 1122کی استعداد کار بڑھانے کیلئے مزید جدید آلات کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ خدمت خلق کے جذبے کوپروان چڑھاکر سیلاب کے ممکنہ چیلنج سے نمٹاجاسکتاہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں