ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے اشتراک سے سیلاب میں بچائو کی فرضی مشق کا انعقاد

Mock exercise Mandi Bahauddin (1)
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے اشتراک سے فرضی مشق کا انعقاد ، سیلا ب کے دوران پانی میں ڈوبتے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ اور ہر ادارے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے مشق کی گئی ۔اے دی سی افضال وڑائچ ، ڈی ای او 1122 انجینئر عمران خان، اے سی ملکوال آصف رضا ، اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان، آر ٹی سیکرٹری فریا ل فخر، ڈی او سوشل ویلفیئر ،ڈی ایچ او ضیاء اﷲ صدیقی ، شاتک ، سول ڈیفنس ، محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم سمیت دیگر اداروں کے سربراہان کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مظفرخان سیال کی ہدایت، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی سربراہی میں ریسکیو 1122کی دیگر اداروں کے اشتراک سے رسول بیراج پر فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اے ڈی سی افضال وڑائچ اور ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122عمران خان نے کہا کہ ان مشقوں کے انعقاد کا مقصد سیلاب کی صورت میں اپنی صلاحیتوں کو جانچنا اور بہتر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے سیلاب کی صورت میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122اور تمام ادارے ضلعی حکومت کے ساتھ سیلاب سمیت دیگر سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاہم اﷲ سے دعاگو ہیں کہ ہمیں ہر قسم کی آفات و سانحات سے محفوظ رکھے۔اس موقع پر ڈی او سی محمد ظفر گوندل ،ٹی ایم او انصر ساہی ،ڈی ڈی لائیو سٹاک ڈاکٹر ضیاء اﷲ ، صدرشاتک محمد اعجاز شیخ ،آر ایچ سی مونگ کے ڈاکٹر فضل سمیت دیگر افسراان، صحافی برادری کے اراکین اورVTIمونگ کے ریسکیو سکاؤٹس بھی موجود تھے ۔ اس فرضی مشق میں ریسکیو 1122کے علاوہ محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، TMA، سوشل ویلفیئر ، سول ڈیفنس، شاتک ، محکمہ لائیو سٹاک سمیت دیگراداروں نے امدادی کیمپ لگائے ۔ اس موقع پر ریسکیو1122کے اہلکاروں اور سکاوٹس کی جانب سے سیلاب کی صورت میں متاثرین کو محفوظ مقام پر پہنچانے ، ڈوبتے شخص کو پانی سے نکالنے، مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کا عملی مظاہر ہ کیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں