اپنے دور حکومت میں ملک وال کو ماڈل سٹی بنا کر دم لیں گے، ایم پی اے شفقت گوندل

Ch Shafqat Mehmood Gondal PMLn
ملک وال( نامہ نگار) شہر بھر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے کام کے آغاز سے ملک وال کے دیرینہ مسائل کے خاتمہ کی جانب گامزن ہو گیا اپنے دور حکومت میں ملک وال کو ماڈل سٹی بنا کر دم لیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور ایم پی اے شفقت محمود گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 119شفقت گوندل نے ملک وال میں سیوریج اور واٹر سپلائی کا کام شروع ہونے پر صحافیوں کو بتایا کہ ہم سے پہلے جتنی بھی حکومتیں رہیں ملک وال کو محض سیاسی چڑیا کے طور پر استعمال کرتے رہے مگر شہر کے بنیادی مسائل اور ضروریات کو کسی نے ملحوظ خاطر نہیں لایا شفقت گوندل نے کہا کہ واٹر سپلائی اور سیوریج کے کام کے آغاز سے ملک وال تیزی سے بنیادی مسائل کے خاتمہ کی طرف گامزن ہو چکا ہے سیوریج اور واٹر سپلائی کے فوراً بعد ساتھ ہی شہر بھر کی تمام گلیاں اور شاہراہیں نئے سرے سے پختہ کروا دی جائیں گی اور یہ تمام کام ایک ساتھ کیے جائیں گے انہوں نے کہا ایسا ہر گز نہیں کیا جائے گا کہ شہر کی تمام گلیاں اکھیڑ کر ہم غائب ہو جائیں ایک جانب سے واٹر سپلائی اور سیوریج کا کام ختم ہوتا جائے گا انہی ٹیموں کے پیچھے گلیوں اور سڑکو ں کی پختگی کا کام بھی شروع کر دیا جائیں گے وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی معاونت کے ساتھ ملک وال کو ماڈل سٹی بنایا جائے اور تعمیراتی کام کروا کر ترقی کا ایک نیا باب مکمل کیا جائے گا۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں