کئی رہائشی علاقوں کو ملانے والا تاریخی قبرستان کا راستہ محکمہ ریلوے نے بند کر دیا

Malakwal Graveyard
ملک وال(نامہ نگار) انگریز دور کا کئی رہائشی علاقوں کو ملانے والا تاریخی قبرستان کا راستہ محکمہ ریلوے نے بند کر دیا اہل علاقہ سراپا احتجاج، راستہ پر لگائے گئے لوہے کے بیریئر کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ صابری، اسلام پورہ موڑ، اسلام نگر اور مڈھ کی آبادی کا مشترکہ تاریخی قبرستان جو انگریز دور میں بنایا گیا تھا جو ریلوے لائن کے ساتھ فاصلہ پر ایک صدی سے زائد عرصہ سے واقع ہے ریلوے حکام نے چند دن پہلے مین شاہراہ کے ساتھ لوہے کا پول لگا کر راستہ بند کر دیا قبرستان میں جانے کے لیے واحد راستہ بند ہوجانے کے سبب مکینوں کو تدفین میں بہت زیادہ مشکلات پیش آ رہی ہیں عارف، منشی اسلم، عابد وقار، منیر کھوکھر ، محمد شفیع نے صحافیوں کو بتایا کہ سینکڑوں سال پرانے قبرستان اور 4رہائشی علاقوں کی ہزاروں آبادی کا مشترکہ قبرستان کا واحد راستہ مڈھ بائی پاس سڑک اور ریلوے لائن کے ساتھ واقع ہے جس کو پختہ بنانے کے لیے سیاسی عمائدین نے کئی دفعہ وعدے کیے مگر پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے اور اب ریلوے حکام نے لوہے کا بیریئر لگا کر قبرستان جانے ک لیے راستہ بند کر دیا بیریئر لگنے کی وجہ سے میت کا بھی چارپائی سمیت قبرستان میں داخل ہونا مشکل ہو گیا متاثرہ علاقوں محلہ صابری، اسلام پورہ موڑ ، اسلام نگر اور مڈھ پرگنہ کے مکینوں نے وافقی وزیر مملکت پی امین الحسنات شاہ اور ناصر اقبال بوسال ایم این اے سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محکمہ ریلوے کی جانب سے قبرستان کے داخلی راستہ پر لگائی جانے والی رکاوٹ فی الفور ختم کروائیں اور قبرستان کے داخلی راستہ کو فی الفور پختہ کروایا جائے۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں