چک نمبر 46میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے بجلی دو دن سے بند ہزاروں مکینوں کا گرمی سے برا حال

transfarmer loadshedding
چک نمبر 46میں ٹرانسفارمر خراب ہونے سے بجلی دو دن سے بند ہزاروں مکینوں کا گرمی سے برا حال، گھروں اور مساجد میں پانی نہ ہونے سے لوگ پریشان، گیپکو اہلکار ٹرانسفارمر ٹھیک کروانے کیلئے 10ہزار روپے مانگتے ہیں متاثرہ مکینوں کا الزام، ٹرانسفارمر جلد ٹھیک کروا دیں گے رقم کا مطالبہ ثابت ہوا تو اہلکاروں کیخلاف کاروائی ہو گی ، ایس ڈی او گیپکو گوجرہ


ملک وال(نامہ نگار) چک نمبر 46کا ٹرانسفارمر ہفتہ کے روز خراب ہوگیا جس سے سینکڑوں گھروں کی بجلی بند ہو گئی گیپکو انتظامیہ نے تاحال بجلی بحال کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا ۔ شدید گرمی میں دو دن سے بجلی کی بندش کیخلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا حکومت اور گیپکو افسران کیخلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر متاثرہ علاقہ کے مکینوں جنرل کونسلر عنایت اﷲ انجم، عبدالستار، محمد صدیق ، مظہر اقبال، منور حسین ، ظفر اقبال اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گیپکو اہلکار ٹرانسفارمر ٹھیک کرنے کیلئے ہم سے 10ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہلکار کہتے ہیں کہ رقم دو گے تو ٹرانسفارمر ٹھیک ہو گا ۔ رابطہ کرنے پر ایس ڈی او گیپکو گوجرہ نے کہا کہ ٹرانسفارمر جلد ٹھیک کر کے بجلی بحال کر دیں گے اگر کسی اہلکار کی طرف سے ٹرانسفارمر مرمت کے نام پر رقم کا مطالبہ ثابت ہوا تو کاروائی کروں گا۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں