یوم مزدور: 227والدین کو خدمت کارڈ کا اجراء،ایڈوانس 2ہزار روپے،451بچوں کو ماہانہ ایک ہزار وظیفہ

Khidmat Card distribution mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین: بھٹہ خشت کے بچوں کو تعلیم کی ترغیب دینے کیلئے 227والدین کو خدمت کارڈ کا اجراء
والدین کو بطور ایڈوانس 2ہزار روپے،451بچوں کو ماہانہ ایک ہزار وظیفہ،مفت یونیفارم،کتابیں،سٹیشنری،بیگ،ٹافیاں دی جائیں گی 


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) بھٹہ خشت کے مزدوروں کے بچوں کو تعلیم کی ترغیب دینے اور ان کی مالی معاونت کے لئے منڈی بہاؤالدین میں 227والدین کو خدمت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔ جس سے 451بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس ضمن میں لیبر ڈے پر ایک خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ،ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ، ڈی ایم او افتخار حسین بلوچ، ڈی او لیبر امجد علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز غلام حیدر جیلانی، امانت علی ،اے ای اوز اور دیگرز نے شرکت کی۔ خدمت کارڈ کے ذریعے والدین کو بطور ایڈوانس 2ہزار روپے جبکہ ہر بچے کو ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ،مفت یونیفارم، کتابیں، سٹیشنری، بیگ اور ٹافیاں دی جائیں گی۔اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھٹہ مزدوروں پر زور دیا کہ وہ اس حکومتی منصوبے سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو عارضی منفعت کے لئے تعلیم جیسی اہم ضرورت سے محروم نہ کریں۔ اگلے مرحلے میں مزید خدمت کارڈ جاری ہوں گے۔ جس سے ضلع میں تمام رجسٹرڈ بچے سکیم کے دائرہ کار میں آ جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں