منڈی بہاؤالدین میں 4رمضان بازاروں اور 14فئیر پرائس شاپس کے قیام کی منظوری

DCO Muzaffar Khan sial mandi bahauddin news
منڈی بہاؤالدین میں 4رمضان بازاروں اور 14فئیر پرائس شاپس کے قیام کی منظوری
سبسڈائزڈنرخوں پر آٹے اور چینی کی فروخت کے پوائنٹ اورمخیر افراد کے تعاون سے 09رمضان دسترخوان بھی کھولے جائیں گے


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پنجاب حکومت کی ہدایات پرڈی سی او منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش سستے داموں فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر میں 4رمضان بازاروں کے ساتھ 14فئیر پرائس شاپس کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ منڈی بہاؤالدین شہرمیں رمضان بازار ٹیلی فون ایکسچینج گراؤنڈ تھانہ روڈ،پھالیہ میں پرانا جی ٹی ایس اڈہ جبکہ تحصیل ملکوال میں تھانہ روڈ نزد مارکیٹ کمیٹی آفس اور مین بازار گوجرہ میں قائم کئے جائیں گے۔ سبسڈائزڈنرخوں پر آٹے اور چینی کی فروخت کے بھی پوائنٹ مقرر کئے جائیں گے۔ تحصیل منڈی اور پھالیہ میں 4،4اور ملکوال میں 6فئیرپرائس شاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ رمضان بازاروں سے متعلق معاملات کے ضلعی فوکل پرسن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال احمد وڑائچ اور ڈی او(انڈسٹری)رانا گلفام حیدرجبکہ تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوں گے۔کم آمدنی والے روزہ داروں کیلئے مخیر افراد کے تعاون سے 09رمضان دسترخوان کھولے جائیں گے جہاں سحروافطار کے انتظامات کئے جائیں گے۔ ٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں