’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘: زیادہ توجہ اساتذہ کی حاضری اور معیار تعلیم بڑھانے پر دی جائے

DRC Mandi Bahauddin
’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘: زیادہ توجہ اساتذہ کی حاضری اور معیار تعلیم بڑھانے پر دی جائے، مظفر خان سیال
پروگرام کی کامیابی کا انحصار محکمہ تعلیم کے افسروں ، اساتذہ اور مانیٹرنگ سٹاف کی محنت پر ہے، انڈیکیٹرزمزید بہتر بنائے جائیں،ڈی سی او


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے تحت سب سے زیادہ توجہ اساتذہ کی حاضری اور معیار تعلیم بڑھانے پر دی جائے۔ پروگرام کی کامیابی کا انحصار محکمہ تعلیم کے افسروں ، اساتذہ اور مانیٹرنگ سٹاف کی محنت پر ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن سید توقیر حسین شاہ اور ڈی ایم او افتخار حسین بلوچ کو ہدایت کی کہ ’’پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب‘‘ پروگرام کے انڈیکیٹرزمزید بہتر بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ سکولوں کے معائنے کے دوران فرنیچر کی فراہمی اور طلباکی حاضری پر بالخصوص توجہ دی جائے۔ مانیٹرنگ سٹاف کی کارکردگی کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر صاحبان کریں۔ ڈی سی او نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے پہلے خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو یا مرمت کا کام ہر صورت میں مکمل کر لیا جائے۔اجلاس میں ڈی ایم اونے مانیٹرنگ سٹاف کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں