منڈی بہاؤالدین میں گندم کی خریداری کا عمل شروع، 6لاکھ بوری کا ہدف مقرر، باردانے کا اجراء

Wheat bazar mandi bahauddin
ڈی سی او مظفر خان سیال کا منڈی بہاؤالدین اور جانو چک کے مراکز کادورہ ،خریداری کے عمل کا جائزہ ،ہدف جلد مکمل کرنے کی ہدایت


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) محکمہ خوراک کی طرف سے منڈی بہاؤالدین میں گندم کی خریداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سیزن کے لئے 6لاکھ بوری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ منڈی بہاؤالدین ، جانو چک، بھیرووال، قادرآباد، گوجرہ اور ملکوال میں قائم مراکز سے باردانہ کی تقسیم تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے ریلوے روڈ منڈی بہاؤالدین اور جانو چک مرکز کا دورہ کیا اور خریداری کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ، کاشف رضا عوان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نواز ڈال (Daal)نے بریفنگ دی۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ خریداری کا ہدف جلد مکمل کیا جائے اور کاشت کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ باردانے کی تقسیم کسی تفریق کے بغیر شفاف طریقے سے کی جائے۔ کسی شکایت کی صورت میں کسان متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈی سی او آفس سے رابطہ کریں۔ مظفر خان سیال نے اس موقع پر سٹاک رجسٹر چیک کیا اور کاشت کاروں سے فرداً فرداً تفصیل معلوم کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں