ٹی او آر کا گوجرہ اور رکن میں ناجائز تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن،تجاوزات مافیا کا سامان ضبط

TOR Malakwal Irfan OPERATION
ملک وال (نامہ نگار) عوامی شکایات پر تحصیل آفیسر ریگولیشن عرفان گوندل نے گوجرہ اور رکن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا آپریشن کے دوران دکانوں کی حدود سے تجاوز کر کے رکھے گئے گیٹ، پنجرے، اور دیگر سامان ضبط کر لیا گیا عرفان گوندل نے صحافیوں کو بتایا گوجرہ اور رکن کے دکانداروں کو تجاوزات ختم کرنے کیلئے وارننگ دی گئی تھی مگر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور ناجائز تجاوزات اس حد تک بڑھ گئی تھیں کہ گوجرہ اور رکن روڈ پر ٹریفک ہر وقت جام رہنا معمول بن گیا تھا لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا رہتا تھا کیونکہ گوجرہ اور رکن کے بازار مین سڑک پر ہیں جو ملک وال کو گوجرہ سے ملاتی ہے اور انہیں تجاوزات کی وجہ سے کئی دفعہ حادثات بھی رونما ہوئے ہیں عرفان گوندل نے کہا کہ کاروبار لائسنس فیس سے انکاری 30سے زائد دکانداروں سے موقع پر 20ہزار سے زائد کاروباری لائسنس فیس وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے عرفان گوندل ٹی او آر نے کہا کہ ناجائز تجاوزات مافیا اپنا قبلہ درست کر لیں کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے دوبارہ تجاوز کی صورت میں آپریشن کے ساتھ ساتھ تجاوز کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل میں ڈالا جائے گا ۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں