رکن میں کچھ عرصہ قبل بنائی گئی بائی پاس روڈ نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی

Rukkan sewrage problem
ملک وال(نامہ نگار) موضع رکن میں وہیں کے رہائشی ممبر پنجاب اسمبلی شفقت محمود گوندل نے عوامی سہولت کیلئے بائی پاس روڈ تعمیر کروائی لیکن سڑک کے اطراف میں نکاسی آب کیلئے مناسب انتظام نہ کیا گیا جس کی وجہ سے سیوریج کا پانی اکثر سڑک پر ہی کھڑا رہتا ہے ۔ پانی سڑک پر کھڑا رہنے سے سڑک کچھ ہی عرصہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور اس میں جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں جس سے ٹریفک اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موضع رکن کے مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نکاسی آب کیلئے سیوریج نالیاں بنا کر نکاسی آب کا انتظام کر کے سڑک بھی دوبارہ مرمت کروا کر ٹھیک کی جائے۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں