ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک وال کی ناقص تعمیر پر ڈی سی او نے انکوائری کا حکم دیدیا

DCO Mandi Bahauddin Muzaffar Khan Sial
ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک وال کی ناقص تعمیر پر ڈی سی او نے انکوائری کا حکم دیدیا ، ڈی او بلڈنگز انکوائری افسر مقرر ، ڈی ڈی او ہیلتھ، ایم ایس ہسپتال اور ٹی او آئی انڈ ایس کمیٹی کے ارکان ہوں گے، ہسپتال کی افتتاحی تقریب 6مئی کو ہونا ہے۔


ملک وال(نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تحصیل ملک وال کی عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کیلئے 23سال بعدٹی ایچ کیو ہسپتال بنا دیا ہے جس میں آر ایچ سی کو گزشتہ ماہ منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ 6مئی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی افتتاحی تقریب بھی ہونا ہے جس کے مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال ہوں گے ۔ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے بعد ڈاکٹر محمد الیاس گوندل کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جو فرض شناسی اور ایمانداری میں شہرت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر الیاس گوندل نے جب عمارت کا معائنہ کیا تو اس کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے پر ڈی سی او منڈی بہاؤالدین کو تحریری شکایت کی جس پر ڈی سی او نے انکوائری کمیٹی بنا کر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر بلڈنگ کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار، ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر الیاس گوندل اور ٹی او ایس اینڈ آئی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ یا د رہے کہ اس سے قبل ممبر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر شفقت محمود گوندل نے بھی ہسپتال کی تعمیر میں ناقص میٹیریل کے استعمال پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں