ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، دسویں جماعت کے طالبعلم مقتول کا دوست ہی قاتل نکلا

DSP Malakwal Rana Islam press conferance
ملک وال(نامہ نگار) میانہ گوندل پولیس نے ایک ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، دسویں جماعت کے طالبعلم مقتول کا دوست ہی قاتل نکلا۔ نویں جماعت کے طالبعلم نے اسی کے پسٹل سے مقتول غلام مصطفی کو قتل کیا ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ملک وال رانا محمد اسلام نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں کو بتایا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ایک ماہ قبل میانہ گوندل کے رہائشی دسویں جماعت کے طالب علم غلام مصطفی ولد احمد خان کو 30 چک شادیوال کے قریب فائر کر کے قتل کر دیا گیاتھا لیکن قاتل نامعلوم تھا ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی ہدایت پر میری سربراہی میں ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی اور ہم نے قاتل کی گرفتاری کے لئے دن رات محنت کر کے اس کے موبائل فون کا ڈیٹا نکلوا کر مقتول کے دوست نویں جماعت کے طالب علم سعد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جس نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کیا اورآلہ قتل اور مقتول کا موبائل فون بھی برآمد کر ا دیا ڈی ایس پی رانا محمد اسلام نے کہا کہ مقتول غلام مصطفی اور سعد دونوں دوست تھے۔ ملزم سعد نے ایک سوال پر صحافیوں کو بتایا کہ مقتول میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرتا تھا جس کا مجھے رنج تھا اور اسی وجہ سے میں نے تنگ آ کر اپنے دوست غلام مصطفی کو اسے کے پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا تھا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں