باردانہ کی تقسیم حکومتی پالیسی کے مطابق شفاف طریقے سے کی جائے گی، کاشف رضا اعوان

Kashif Raza Awan AC Phalia
ملک وال(تحصیل رپورٹر) بیوپاریوں کو فائدہ دینے کے لیے جانوچک سنٹر پر چند افراد نے کسانوں سے باردانہ کے لیے درخواستیں لے کر بیچ میں اپنی درخواستیں ڈال کر گندم خریداری سنٹر کے عملہ پر درخواستیں جمع کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا اعوان نے موقع پر پہنچ کر بیوپاریوں کی سازش ناکام بنا دی تمام درخواستیں واپس کروا دیں اور حکومتی پالیسی کے مطابق ہر کسان سے فرداً فرداً در12سو سے زائد درخواستیں وصول کیں اسسٹنٹ کمشنر کاشف رضا اعوان نے صحافیوں کو بتایا کہ چند مفاد پرست عناصر نے سنٹر پر موجود آئے کچھ کسانوں کو لالچ دے کر درخواستیں لے کر ساتھ میں اپنی درخواستیں لے کر 2ہزار درخواستیں سنٹر کے عملہ کو دیں اور جمع کرنے کے لیے دباؤ ڈالاجبکہ سنٹر کے عملہ نے حکومتی پالیسی کے خلاف اکھٹی درخواستیں وصول کرنے سے انکار کر دیا جس پر شر پسند عناصر نے اپنے حامیوں کے ہمراہ شور واویلا کر کے عملہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی واقع کی اطلاع ملتے ہی جانو چک سنٹر پر پہنچ کر تمام درخواستیں جو کہ خالصتاً بیوپاریوں کی تھیں واپس کر دی گئیں اور حکومت پنجاب کی باردانہ سے متعلق بنائی گئی پالیسی کے مطابق فرداً فرداً اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ 12سو سے زائد درخواستیں وصول کیں کاشف رضا کا کہنا تھا ہم ہر گز کسان بھائیوں کا حق مار کر بیوپاریوں کو فائدہ اٹھانے نہیں دیں گے بیوپاریوں کی ایسی سازشوں کا ناکام کیا جائے گا اور باردانہ کی تقسیم حکومتی پالیسی کے مطابق شفاف طریقے سے کی جائے گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں