اے منڈی بہاوالدین کی کاروائی،ملاوٹ کرنے والوں کو40ہزار روپے جرمانہ،700 کلومضر صحت گوشت برآمد

dead meet caught in Mandi Bahauddin
منڈی بہاؤالدین:ملاوٹ کرنے والوں کو40ہزار روپے جرمانہ،700 کلومضر صحت گوشت برآمد
اے سی شبیرحسین چیمہ کے جوس شاپس، فروٹ اور سبزی کی دکانوں اور ریستورانوں پر چھاپے،اے سی پھالیہ نے بھی ایک دکاندار گرفتار کرلیا
ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ اور ڈی ڈی ایل اوڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل کی شہانہ لوک میں مشترکہ کارروائی، ملزم گرفتار،مضرصحت گوشت تلف کردیا گیا


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے ملاوٹ اور مضر صحت اشیاء کے خلاف مہم کے دوران متعدد جوس شاپس، فروٹ اور سبزی کی دکانوں اور ریستورانوں کو 40ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ صفائی کے نا قص انتظامات پر ایک ہوٹل سیل کر دیا گیا۔ اے سی نے افضل جوس شاپ، سلیم جوس شاپ، مرزا ارشد جوس شاپ کا معائنہ کیا تو وہاں انسانی صحت کے لئے مضر اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ داتا ہجویری ہوٹل کے کچن میں مکھیوں کی بھر مار تھی۔ جس پر اسے سیل کر کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس دوران اے سی پھالیہ نے موضع ہیلاں میں زائد المیعاد فوڈ آئٹم فروخت کرنے والے دکاندار خرم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ اور ڈی ڈی ایل اوڈاکٹر ضیاء اﷲ گوندل نے کارروائی کرتے ہوئے 700 کلو مضر صحت گوشت پکڑلیا جو اسلام آباد،راولپنڈی اور دیگر بڑے شہروں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ اطلاع پر گوشت والی گاڑی شہانہ لوک کے قریب روک کر ملزموں کو گرفتار جبکہ مضرصحت گوشت تلف کردیا گیا۔٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں