ضلع میں ترقیاتی سکیمیں 30جون تک مکمل کر لی جائیں،رواں ترقیاتی سکیموں پر 2395ملین روپے کے فنڈز خرچ

District Review Commettee meeting mandi bahauddin
ضلع میں ترقیاتی سکیمیں 30جون تک مکمل کر لی جائیں،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
رواں ترقیاتی سکیموں پر 2395ملین روپے کے فنڈز خرچ کئے جا چکے ، ارکان اسمبلی کے منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے ،مظفرخان سیال
ایم پی اے طارق رضوی کی نشاندہی پرچورنڈ سیم نالے کی جلدصفائی کی ہدایت،اختر بوسال اور محفوظ مشہدی کا منصوبوں کی رفتار پر اظہار اطمینان


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ ضلع میں ترقیاتی سکیمیں 30جون تک مکمل کر لی جائیں۔ منتخب ارکان اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔ آج یہاں ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی سکیموں پر 2395ملین روپے کے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے جا چکے ہیں۔ سڑکوں، تعلیم، صحت، کھیلوں اور دیگر شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ ایم پی اے سید طارق یعقوب رضوی کی نشاندہی پر ڈی سی ا و نے محکمہ ڈرینج کے افسروں کو تنبیہ کی کہ چورنڈ کے علاقے میں سیم نالے کی صفائی جلد کی جائے۔ بعض سکولوں میں فرنیچر کی فراہمی میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اے سی صاحبان کو ہدایت کی کہ سکولوں کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ ایم پی اے اختر بوسال اور پیر سید محفوظ حسین مشہدی نے بھی اپنے حلقوں میں جاری منصوبوں کی رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ضروری تجاویز دیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں