لائن لاسز پورے کرنے کیلئے گیپکو انتظامیہ ملک وال کی طرف سے بجلی کی بدترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Loadsheding bulb light
ملک وال(نامہ نگار) مقامیات گیپکو انتظامیہ کی طرف سے دو لاکھ ماہانہ یونٹس کے لائن لاسز کو پورا کرنے کیلئے شیڈولد کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے بجلی مسلسل دو سے تین گھنٹے تک بند رکھی جاتی ہے۔ دن کے ساتھ رات کے وقت بھی بجلی کی ایک گھنٹے بعد مسلسل دو دو گھنٹے بندش سے لوگ گرمی اور مچھروں کی وجہ سے سو نہیں سکتے اور رات جاگ کر گذارنے پر مجبور ہیں ۔ انجمن تحفظ حقوق شہریا کے صدر ملک اعجازالحق مدنی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وال میں گھنٹوں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لے کر اسے ختم کیا جائے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں