مقدمہ قتل کی غلط تفتیش کرنے پر تھانہ ملک وال کے سب انسپکٹر انور سیرا ملازمت سے برطرف

DPO Mandi Bahauddin Raja Basharat Ali
ڈی پی او راجہ بشارت نے مقدمہ قتل کی غلط تفتیش کرنے پر تھانہ ملک وال کے سب انسپکٹر انور سیرا کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، تفتیشی افسر نے قتل کے مقدمہ نمبر 366/14میں دو بیگناہ خواجہ سراؤں کو گناہگار قرار دے کر چالان کر دیا تھا۔


ملک وال(نامہ نگار) تھانہ ملک وال کے سب انسپکٹر انور سیرا نے ایک خواجہ سرا کے قتل کے مقدمہ میں دو خواجہ سراؤں الینا اور نیلو کو بیگناہ ہونے کے باوجود چالان کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ جس کی انکوائری سابق ڈی ایس پی پھالیہ خلیل ملک نے کی جنہوں نے انکوائری میں سب انسپکٹر کو قصووار قرار یتے ہوئے کہا کہ اس نے تفتیش میں بددیانتی کی اور دو بیگناہوں کو چالان کیا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈی پی او راجہ بشارت نے سب انسپکٹر کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں