لوڈشیڈنگ کا عذاب عوام کے کندھوں پر، شدید گرمی میں لوگ سرآپا احتجاج

Loadsheding bulb light
ملک وال(نامہ نگار) لائن لاسز پورے کرنے کے لیے ملک وال اور میانی فیڈر ایس ڈی او کے حکم پر شیڈول سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب عوام کے کندھو ں پر ڈالنے لگا ، شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایس ڈی او گیپکو ملک وال کو معطل کیا جائے گا چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد جنید کا بیان تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شیڈول کے مطابق 10بج کر 15منٹ پر بجلی نہ آنے پر گیپکو حکام سے وجہ پوچھی گئی تو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گیپکو ملازم نے بتایا کہ بجلی گرڈ سٹیشن میں آ گئی ہے مگر گرڈ سٹیشن سے کچھ فاصل کو معطل کیا جائے گا چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد جنید کا بیان تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات شیڈول کے مطابق 10بج کر 15منٹ پر بجلی نہ آنے پر گیپکو حکام سے وجہ پوچھی گئی تو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گیپکو ملازم نے بتایا کہ بجلی گرڈ سٹیشن میں آ گئی ہے مگر گرڈ سٹیشن سے کچھ فاصلہ پر بجلی کے کھمبہ پر بنائی گئے بریکر اتار کر سٹی اور میانی فیڈر بند کر دیا گیا ایس ڈی او کا حکم ہے کہ 12بجے کے بعد بریکر لگا کر بجلی چلائی جائے اس سلسلہ میں سینکڑوں بار ایس ڈی او گیپکو کے سرکاری نمبر پر مختلف نمبروں سے فون کرنے کے باوجود فون اٹلہ پر بجلی کے کھمبہ پر بنائی گئے بریکر اتار کر سٹی اور میانی فیڈر بند کر دیا گیا ایس ڈی او کا حکم ہے کہ 12بجے کے بعد بریکر لگا کر بجلی چلائی جائے اس سلسلہ میں سینکڑوں بار ایس ڈی او گیپکو کے سرکاری نمبر پر مختلف نمبروں سے فون کرنے کے باوجود فون اٹینڈ نہیں کیا گیا حالانکہ گیپکو ملازمین صارفین کی سہولت کے لیے دئیے گئے موبائل فون کسی بھی وقت اٹینڈ کرنے کے پابند ہونے کے باوجود ایس ڈی او نے فون اٹینڈ کرنا مناسب نہ سمجھا جس پر چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد جنید سے بذریعہ ٹیلیفون رابطہ کیا گیا اور معاملہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور محمد جنید نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے شہر کی بجلی بحال کروائی جو چند منٹ رہنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی چیف ایگزیکٹو گیپکو نے یقین دہانی کروائی کہ ایس ڈی او کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شیڈول سے زائد لوڈ شیڈنگ کرنے پر کاروائی کی جائے گی اور معطل کیا جائے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں