امن و امان کی کشیدہ صورتحال پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ملک وال طاہر مجید خان کو معطل کر دیا

Raja Basharat Ali DPO MBDIN
ملک وال(نامہ نگار) امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکامی اور بادشاہ پور میں فائرنگ کیس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ ملک وال طاہر مجید خان کو معطل کر دیا ، شکایت سیل کے انچارج انسپکٹرجاوید گجر کو ایس ایچ او کا چارج دیدیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق منگل کے روز بادشاہ پور میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ۔تفصیلات کیمطابق جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکامی اور بادشاہ پور میں فائرنگ کے واقعہ پر ڈی پی او راجہ بشارت نے ایس ایچ او ملک وال انسپکٹر طاہر مجید خان کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ۔ جبکہ ان کی جگہ ملکوال سرکل شکایات سیل کے انچارج انسپکٹر جاوید گجر کو ایس ایچ او ملک وال کا چارج دیدیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں