ناقص سکیورٹی انتظامات پرتعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،طلبا کے تحفظ کیلئے پولیس فورس کا ہر رکن وقف ہے

DCO aman meeting
پولیس اور متعلقہ محکمے تعلیمی اداروں اور پارکوں کے سکیورٹی انتظامات پر مسلسل نظر رکھیں، مظفر خان سیال
عوام اور طلبا کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، انتظامی افسرتعلیمی اداروں کے عہدیداروں سے قریبی رابطہ رکھیں
ناقص سکیورٹی انتظامات پرتعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی،طلبا کی زندگی کے تحفظ کیلئے پولیس فورس کا ہر رکن وقف ہے،ڈی پی او


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر منڈی بہاؤالدین مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ پولیس اور متعلقہ محکمے تعلیمی اداروں اور پارکوں کے سکیورٹی انتظامات پر مسلسل نظر رکھیں۔ اے سی اور ڈی ایس پی صاحبان خود دورے کر کے سکیورٹی چیک کریں۔عوام اور طلباء کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ امن او امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران نجی تعلیمی اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ علاقہ ایس ایچ او بھی سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی رکھیں۔ اجلاس میں ڈی پی او راجہ بشارت محمود، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز غلام دستگیر، سرگودھا یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین کیمپس کے سی ای اووارث وڑائچ، رسول کالج آف ٹیکنالوجی کے پرنسپل اور دیگر نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ ناقص سکیورٹی انتظامات پرتعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ طلبا کی زندگی کے تحفظ کیلئے پولیس فورس کا ہر رکن وقف ہے۔ دہشتگردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں