ریسکیورز کے مسائل حل کر کے اُن کو ریسکیو کرنا میری اولین ترجیح ہے، ڈی جی ریسکیو ۱۱۲۲

DG Rescue 1122 visit to Mandi Bahauddin
منڈی بہاؤالدین( ایم بی ڈین نیوز ) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122بریگیڈیئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کہا ہے کہ ریسکیورز کے مسائل حل کر کے اُن کو ریسکیو کرنا میری اولین ترجیح ہے سروس سٹرکچر کا معاملہ بہت جلد حل ہوجائیگا۔تاہم ریسکیور اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں۔ حکومتِ پنجاب نے تمام تحصیلوں میں ریسکیور بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد پنجاب بھر میں ریسکیو1122کی سروس ہر شہری کو دستیاب ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل سٹیشن منڈی بہاؤالدین کے دورہ کے موقع پر ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن ایاز اسلم بھی تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان نے ریسکیو 1122کے وسائل اور مسائل کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کو بریفنگ دی جبکہ ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام کنٹرول روم انچارج امین ندیم ، ٹی ایم آئی شوکت رانجھا، سٹیشن کوآرڈینیٹرسہیل خان ، میڈیا کوآرڈینیٹر عاطف رفیق کے علاوہ دیگر ریسکیورز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122کے آلات کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا اور ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیورز کی ترقی کے لئے سروس سٹرکچر کا معاملہ بہت جلد حل ہو جائیگا۔ریسکیو 1122کے لیے نئے آلات اور میشنری بھی خریدی جا رہی ہے۔ریسکیورز کی طر ف سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ریسکیورز اپنے گھر کے قریب فرائض سرانجام دیں لہذا تبادلوں کے حوالے سے ہماری پالیسی بڑی واضح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں