منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے

Jashn e baharan mbdin news

جشن بہاراں جیسے پروگراموں سے عوام کو تفریح کے معیاری اور سستے مواقع ملتے ہیں،حمیدہ وحیدالدین
منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے ، عوام نے بھر پور شرکت کی،صوبائی وزیر


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )صوبائی وزیر ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ جشن بہاراں جیسے پروگراموں سے عوام کو تفریح کے معیاری اور سستے مواقع ملتے ہیں۔ ضلع کے عوام نے سہ روزہ جشن میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ وہ مثبت تفریحی سرگرمیوں کے حامی ہیں۔جشن بہاراں کا کامیاب انعقاد ضلعی انتظامیہ کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں پنجاب بھر کے گھڑ سواروں نے شرکت کر کے اس میلے کی رونق کو دوبالا کیا۔ صوبائی وزیر نے جشن بہاراں کے عمدہ انتظامات پر ڈی سی او مظفر خان سیال ، ایڈمنسٹریٹرز ٹی ایم اے افضال احمد وڑائچ، آصف رضا اور کاشف رضا اعوان کو مبارکباد جبکہ ٹی ایم او منڈی بہاؤالدین انصر محمود ساہی کو شاباش اور تعریفی شیلڈ دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف بھی کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں اس لئے شہروں اور قصبوں میں کھیلوں کے میدان تیار کئے جا رہے ہیں۔ حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ شہریوں کی تفریح کیلئے ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے۔امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ تفریحی پروگراموں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں