نجی سکول کی وین سے بچوں کو اغواء کرنے، ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا

Arrest jail police
ملک وال(تحصیل رپورٹر) نجی سکول کی وین سے بچوں کو اغواء کرنے اور وین ڈرائیور پر تشدد کرنے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تلاش جاری ہے بہت جلد قانون کی حراست میں ہون گے ایس ایچ او طاہر مجید خان تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ملک وال کے مشہور نجی سکول کی وین چھٹی کے بعد بچوں کو اتارنے میلاد چوک کی جانب سے گزر رہی تھی کہ میلاد چوک موڑ مڑتے ہی شبیر اور اس کے ساتھیوں نے وین کو روک کر بچے اغواء کرنے کی کوشش کی تھی جو ڈرائیور کی مذمت کرنے پر اغوا کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور اغوا کاروں نے وین ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ ملک وال وین ڈرائیور کا میڈیکل آنے کے بعد اور نجی سکول انتظامیہ کی طرف سے دی گئی درخواست پر جمعہ کے روز مقدمہ درج کر لیا تھا مگر تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے اس معاملہ میں ایس ایچ او تھانہ ملک وال سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ملزمان کی تلاش جاری ہے تمام تعلیمی اداروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ملزمان قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکیں گے بہت جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں