شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے میڈیا کے نمائندوں کی تجاویز اور آراء کا خیرمقدم کروں گا

TARIQ-YAQOOB-RIZVI
ملک وال(نامہ نگار) عوامی و علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن ، شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے میڈیا کے نمائندوں کی تجاویز اور آراء کا خیرمقدم کروں گا ، ترقیاتی کاموں کیلئے صحافی برادری اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی پیر سید طارق یعقوب رضوی نے پھالیہ پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں دئے گئے عصرانہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کیمطابق گذشتہ روز ایم پی اے سید طارق یعقوب رضوی نے شجاع حسین بھٹی کی قیادت میں پھالیہ پریس کلب کے اراکین کے اعزاز میں ایک پرتکلف عصرانہ دیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے سید طارق یعقوب رضوی نے پھالیہ شہر کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے سلسلہ میں صحافی برادری سے مشاورت کی ، صدر پریس کلب شجاع حسین بھٹی نے شہر میں تفریحی پارک کی کمی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ پھالیہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کسی بھی قسم کے پارک اور تفریح گاہ سے محروم ہے جس کی وجہ سے شہر اور گردونواح کے بچے ، خواتین ، نوجوان اور بزرگ تفریح کی سہولیات سے محروم ہیں۔ جس پر طارق رضوی نے وعدہ کیا کہ وہ مناسب جگہ کا انتخاب کر کے ساتھ ہی ترجیحاً لیڈیز پارک تعمیر کیلئے فنڈز بھی فراہم کر دئے جائیں گے۔ اس موقع پر صحافیوں نے اس بات کی نشان دہی کی کہ تحصیل پھالیہ کئی ٹیکنیکل اداروں میں طلباء و طالبات کو جن شعبوں میں تربیت دی جا رہی ہے وہ زیادہ تر روایتی ہیں اگر ان اداروں میں میڈیکل اور ویٹرنری ٹریڈ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم شعبوں کا اضافہ کردیا جائے تو پھالیہ کے نوجوانوں میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگااور ان مخصوص شعبوں سے استفادہ حاصل کرنے کے بعد وہ اندرون و بیرون ملک اچھا روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا پھالیہ مرزا قیصر فاروق،تنویر حسین صابر ، میاں خوشنود احمد، سید ندیم اقبال، عابد نویس اسلم ، سجاد عمران کھوکھر، رضوان حیدر لطیف، ڈاکٹر ارشدمحمود، محمد اعظم سجاد، سجاد اسلم چشتی، مرزا سجاد حیدر، ظفر عباس انجم، مرید کاظم جعفری، مظہر اقبال تارڑ،نعمان بٹ محمد امجد سہیل، خواجہ جاوید شامی، سیٹھ ہمایوں بابر ، امتیاز احمد بٹ، حاجی مدثر رشید ، اور عاطف سندھو سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں