منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا اختتام ،نیزہ بازی کا فائنل اور مشاعرہ

Jashn e Baharan Aman Mushaira mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا اختتام ،نیزہ بازی کا فائنل اور مشاعرہ
ٹیم کی سطح پر ڈھلوں کلب فیصل آباد ، انفرادی مقابلے میں پاکپتن کے سرفراز نون نے کامیابی حاصلی کی،ڈی سی او مظفرخان نے انعامات دیے
مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر انور مسعود نے کی،ڈاکٹر خورشید رضوی، آپا حمیدہ،عباس تابش،رحمان فارس اور دیگر شعرأنے کلام پیش کیا


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ضلع حکومت منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا اختتام ہوگیا ہے۔ امن مشاعرے کے علاوہ آخری روز نیزہ بازی کا فائنل راؤنڈ ہوا جس میں ٹیم کی سطح پر مقابلوں میں ڈھلوں کلب فیصل آباد نے کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈی سی او مظفر خان سیال نے فاتح ٹیم کو 60ہزار نقد کیش کا انعام اور ٹرافی دی۔ انفرادی سطح پر سخت مقابلے کے بعد پاکپتن کے رانا سرفراز نون فاتح قرار پائے ، فیصل آباد کے مہر امین قربانہ رنر اپ رہے جبکہ چودھری اجمل خان بیکنانوالی، گجرات کی تیسری پوزیشن رہی۔ تینوں میں بالترتیب 30،20اور10ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں ہونے والے عظیم الشان مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر انور مسعود نے کی جبکہ ڈاکٹر خورشید رضوی، آپا حمیدہ، عباس تابش، رحمان فارس اور دیگر شعرائے کرام نے کلام پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او راجہ بشارت، اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، اے سی شبیر حسین چیمہ، آصف رضا، کاشف رضا اعوان،ٹی ایم او انصر ساہی اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈی سی او نے بعدازاں شعرائے کرام کو یادگاری شیلڈز بھی دیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں