جناح آڈیٹوریم میں امن مشاعرہ کا انعقاد،ملک کے نامور شعرائے کرام کی شرکت

AMAN MUSHAIRA Jashn e baharan mandi bahauddin news
ملک وال(نامہ نگار) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جناح آڈیٹوریم میں امن مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعرائے کرام نے شرکت کی مشاعرہ کی صدارت بین الاقوامی شہرت اور ایوارڈ یافتہ شاعر انور مسعود نے کی تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں 2016کے اختتامی تقریب امن مشاعرہ 2016کا انعقاد کردیا گیا ڈی سی او مظفر خان سیال نے حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میں منڈی بہاوالدین میں رہتے ہوئے دوسری بار قومی شعرائے کرام کی بزم ادب کی میزبانی کا شرف حاصل کر رہا ہوں امن مشاعرہ میں انور مسعود ،ڈاکٹر خورشید عباس رضوی،عباس تابش،محسن شبیر جعفری،قاسم علی سیالوی،حمیدہ شاہین ،شاہد ذکی ،رحمٰن فارس،اعظم توقیر اور کیف عرفانی سمیت دیگر شعرائے کرام نے شرکت کی انور مسعود نے اپنے شاعرانہ انداز میں حکومتی تعلیمی پالیسوں کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نصاب میں سے فارسی کو بالکل ختم کر رہی ہے جس وجہ سے ہم اردو سے بالکل ناواقف ہو جائیں گے علامہ اقبال سے دور ہو جائیں گے کیونکہ ان کی شاعری کا 90فیصد مجموعہ فارسی زبان میں ہے امن مشاعرہ میں ملک وال سمیت ضلع بھر سے عوام نے کثیر تعداد شرکت کی محفل کے مہمان خصوصی ڈی سی او مظفر خان سیال نے ادبی شعراء میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کیے کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ملک وال، ٹی او آر عرفان گوندل، جشن بہاراں 2016کے فوکل پرسن اقبال خاور اور سنٹری انسپکٹر عباس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اعزازی شیلڈیں دیں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں