ریلوے الیکٹرک آفس کی عمارت پر دو سال قبل تیز آندھی کے سبب گرنے والا درخت ہٹایا نہ جا سکا

Railway Station Malakwal
ریلوے الیکٹرک آفس کی عمارت پر دو سال قبل تیز آندھی کے سبب گرنے والا درخت ہٹایا نہ جا سکا کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو سکتا ہے۔
ملک وال(نامہ نگار) قریبا ٌ دو سال قبل تیز آندھی کے باعث اسسٹنٹ الیکٹرک فورمین ریلوے ملک وال کے آفس میں لگا ایک بڑا درخت اکھڑ کر دفتر کی عمارت پر گر گیا جس کی وجہ سے عمارت کی چھت اور دیواروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور یہ دفتر ناقابل استعمال ہو چکا ہے خطرناک صورتحال کی وجہ سے عملہ نے دفتر کو استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ تاہم محکمہ ریلوے کے متعلقہ ادارے نے دو سال گذر جانے کے باوجود ابھی تک اس درخت کو نہیں ہٹایا جس کی وجہ سے ملازمین ہر وقت خطرے میں رہتے ہیں کہ خدا نخواستہ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو جائے ۔ ریلوے کی مختلف یونینز کے ذمہ داروں نے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس درخت کو فوری طور پر عمارت سے ہٹایا جائے تاکہ کہ کسی قسم کا کوئی جانی یا دیگر نقصان نہ ہو۔ ریلوے یونینز کے عہدیداروں نے کہا کہ اگر متعلقہ شعبہ نے درخت نہ ہٹایا تو افسران کی غیر ذمہ داری کے خلاف احتجاج کریں گے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں