پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس میں منڈی بہائوالدین کی بڑی تعداد میں شرکت

PTI
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس میں شرکت کیلئے ضلع بھرسے سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلے اسلام آبادکیلئے روانہ،کارکنوں کے پارٹی کے روایتی گانوں پر بھنگڑے،تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین سے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پرقافلوں کی روانگی کاسلسلہ شروع ہوگیاہے،سابق ایم این اے اعجاز احمد چوہدری اورتحصیل ناظم حاجی امتیازاحمدکی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلہ اسلام آبادکیلئے روانہ ہوگیاہے،قافلہ میں پارٹی کے روایتی گانوں کی دھن پرکارکن بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں جبکہ خواتین بھی بھرپورتیاری کے ساتھ قافلہ میں شامل ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں