جشن بہاراں، ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول میں امن مشاعرہ، مہمان خصوصی کیپٹن (ر) ،کمشنر گوجرانوالاتھے

Jashn e Baharan Aman Mushaira
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)جشن بہاراں کے سلسلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام امن مشاعرہ زیر صدارت جناب انور مسعود آڈیٹوریم ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول منڈی بہاوالدین میں منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کے سلسلہ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ملکوال کے زیر اہتمام گزشتہ رات آڈیٹوریم ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول منڈی بہاوالدین میں امن مشاعرہ منعقد ہوا۔جسکی صدارت انور مسعود نے کی جبکہ ملک کے نامور شعراء ڈاکٹر خورشید رضوی ،عباس تابش، محسن شبیر جعفری ،قاسم علی سیالوی سمیت دیگر شعراء شرکت کی۔ مہمان خصوصی کیپٹن (ر) محمد آصف کمشنر گوجرانوالاتھے جبکہ اس موقع پر ڈی سی او مظفر خان سیال ، اسسٹنٹ کمشنرملکوال آصف رضا ،عزت رسول ،مرزاخالد محمود ،افضال بھٹی، اسد ادریس،راجہ ایوب،اظہر گوندل،حکیم زیڈ این فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں