ناقص پالیسیوں کے ذریعے غریب عوام کو تنگ کرنے پر وزیر اعظم سنگین بحرانوں کا شکار ہو گئے ہیں

Malakwal map
ملک وال(نامہ نگار)وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سب اچھا کی رپورٹ دینے والے ان کی حکومت کو لے ڈوبیں گے ، ناقص پالیسیوں کے ذریعے غریب عوام کو تنگ کرنے پر وزیر اعظم سنگین بحرانوں کا شکار ہو گئے ہیں جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے عذاب کی ایک صورت ہے، ان خیالات کا اظہار روحانی بابا محمد مدنی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے علم کیمطابق پانامہ لیکس وزیر اعظم میاں نواز شریف کی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ روحانی بابا محمد مدنی نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے زکوٰۃ کے ذریعے ٹیکس کا ایک نظام دیا ہے جس کا مقصد ملک کے غریب طبقہ کی امداد کرنا ہے لیکن حکومت لوگوں سے زکوٰۃ لے کر اسے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں مزید ظلم یہ کہ بینکوں سے رقم نکلوانے پر ہر اکاؤنٹ ہولڈر پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا کر ان کی آمدنی پر ڈاکہ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف نے ظالمانہ ٹیکس ختم نہ کیا تو آئندہ ان کی حکومت نہیں بنے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں