مسلم لیگ ن کے صدر سید شاہد حسین شاہ کی بھتیجی سیدہ زہرہ کائنات کی ہشتم کے امتحان میں نمایاں کامیابی،مختلف شخصیات کی مبارکباد

congratulation
ملک وال(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صدر سید شاہد حسین شاہ کی بھتیجی اور سید عاشق حسین شاہ مرحوم کی بیٹی سیدہ زہرہ کائنات کی ہشتم کے امتحان میں نمایاں کامیابی پر مختلف شخصیات کی مبارکباد ۔ تفصیلات کیمطابق مسلم لیگ ن کے صدر سید شاہد حسین شاہ کی بھتیجی سیدہ زہرہ کائنات نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ملک وال سے ہشتم کلاس کے پیک کے امتحان میں 500میں سے 419نمبر حاصل کر کے تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ اس شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال، سابق تحصیل ناظم غلام حسین بوسال، مسلم لیگ ن یوتھ پنجاب کے نائب صدر اصغر یعقوب سندھو ، پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی نائب صدر راجہ ذوالفقار علی اور دیگر نے طالبہ ، اساتذہ اور شاہد حسین شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طالبہ آئندہ بھی تعلیمی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھی گی۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں