آرمی چیف کا اپنے سینئر افسران کی کرپشن پر نوٹس لینا یقینا خوش آئند ہے

Hakeem ZN Farooqi mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین(بیورورپورٹ)معروف سیاسی تجزیہ نگار و سینئر جرنلسٹ حکیم زیڈ این فاروقی نے کہا ہے کہ مالی کرپشن ہی جرم نہیں اخلاقی و معاشرتی کرپشن بھی اتنا ہی بڑاجرم ہے۔صرف حکمران ہی نہیں بیوروکریٹ اور دیگر شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے بھی کرپشن سے محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک معاشرتی ناسور ہے اسے جڑ سے اکھاڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا اپنے سینئر افسران کی کرپشن پر نوٹس لینا یقینا خوش آئند ہے۔ حکیم زیڈ این فاروقی نے کہا کہ ذاتی و سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر قومی خزانہ لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں