سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے لئے دستخطی مہم شروع کر دی

Malakwal bridge vectoria bridge
ملک وال (نامہ نگار ) سابق امیدوار صوبائی اسمبلی و سماجی رہنما اکبر علی گوگا نے شہریوں کے درینہ مطالبے ملکوال کے قریب دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کے لئے دستخطی مہم شروع کر دی اس سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک عوام سے ووٹ حاصل کر کے ایوان اقتدار میں جانے والے تمام نمائندوں نے دریا پر پل کی تعمیر کے وعدے کئے جو آج تک پورے نہیں ہوسکے اس لئے میں نے اپنے شہر اور علاقے کے لوگوں کو جگانے کے لئے دستخطی مہم کا آغاز کر دیا ہے آپ سب لوگ میرے اس مقصد میں میرا ساتھ دیں تاکہ ہماری زندگی میں ہی اس پل کی تعمیر ممکن ہو سکے اور شہر میں تجارتی سرگرمیاں تیز ہوں اور علاقے میں خوشحالی آسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں