تقریب دستار فضیلت و تقسیم انعامات 28 اپریل بروزجمعرات کو جامعہ قاسیمہ ملکوال میں منعقد ہوگی

prize award
ملک وال (نامہ نگار)تقریب دستار فضیلت و تقسیم انعامات 28 اپریل بروزجمعرات کو جامعہ قاسیمہ ملکوال میں منعقد ہوگی جسکی صدارت مولانا عزیز الرحمن خورشید جبکہ خصوصی خطاب مفتی طاہر مسعود سرگودھا کر یں گے تفصیلات کے مطابق تقریب دستار فضیلت و تقسیم انعامات 28 اپریل بروزجمعرات کو جامعہ قاسیمہ ملکوال میں منعقد ہوگی جسکی صدارت مولانا عزیز الرحمن خورشید جبکہ خصوصی خطاب مفتی طاہر مسعود سرگودھا ، مولانا نور محمد ہزاروی ، مفتی جاوید اقبال ،اور نعتیہ کلام طاہر بلال چشتی جھنگ پیش کریں گے تقریب کے منتظم مولانا محمد اسلم نے بتا یا کہ جامعہ میں حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے آٹھ حفاظ کرام کی دستاری بندی اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے جبکہ جامعہ قاسمیہ میں نئے تعلیمی شعبہ جات کے اجراء کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں