ڈاکٹر شاہد نذیر قتل کیس,پولیس سراغ لگانے میں کامیاب,ایک سیاسی فیملی کے ملوث ہونے کی اطلاعات

Dr Shahid Nazir Mandi Bahauddin

منڈی بہاؤالدین ( سٹاف رپورٹر) کچھ عرصہ قبل شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر نذیر گوندل کے صاحبزادے ڈاکٹر شاہد نذیر کو دن دیہاڑے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا ‘ اور قاتل واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اس اندھے قتل کی اندوہناک واردات پر عوام خصوصاً ڈاکٹر برادری سراپا احتجاج تھی ‘ کئی ہڑتالیں کی گئیں اور ہسپتال بند رکھے گئے ‘ مقامی پولیس واردات کے سراغ اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی تھی جو ہمارے ذرائع کے مطابق بارآور ثابت ہوئی ہیں اور پولیس کی طرف سے بعض اہم ملزمان کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں تاہم پولیس بعض قانونی ضروریات کے پیش نظر ابھی تک صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہے ‘ اطلاعات کے مطابق اس قتل کی واردات میں پنڈی بہاو¿الدین کی ایک ممتاز سیاسی فیملی ملوث ہے ‘ گزشتہ روز اکرم گوندل ایڈووکیٹ کے گھر پولیس چھاپہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی سمجھا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں