عالمی یوم ارض کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا ایک پودا لگائے

Govt. Tamir e millat high school earth day mandi bahauddin

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122کے زیر اہتمام 22اپریل عالمی یومِ ارض کے موقع پر سیمینار، ریلی، شجرکاری مہم کا انعقاد ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122عمران خان، ریسکیو سیفٹی آفیسر راجہ گلفام کے علاوہ گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔ گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول میں آگاہی سیمینار اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر راجہ گلفام نے کہا کہ دھرتی ماں نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم دھرتی ماں کا قرض اتاریں اور اس کے تحفظ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ اس موقع پر عہد کریں کہ صفائی اور سادگی کو شعار بنا کر دھرتی ماں کو ماحولیاتی آلودگی سے بھی محفوظ رکھیں گے۔ اس ریلی میں اساتذہ و طلباء نے بھی شرکت کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ ریسکیو دفتر کو مختلف پینافلیکس سے سجایا گیا تھا جن پر آئیے دھرتی ماں کو محفوظ بنائیے جیسی تحریریں درج تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں