جشن بہاراں کا آغاز ، ٹی ایم اے ملک وال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول میں کبڈی میچ کروایاگیا

JASHAN E BAHARAAN kabaddi malakwal news
ملک وال(تحصیل رپورٹر)جشن بہاراں 2016کا باقاعدہ آغاز ، ٹی ایم اے ملک وال کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول میں کبڈی میچ کروایاگیا مہمان خصوصی مظفر سیال ڈی سی او منڈی بہاوالدین نے فاتح ٹیم کو 80ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام دیااہلیان ملکوال کی کثیر تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں 2016کا باقاعدہ آغاز ٹی ایم اے ملک وال کے زیر اہتمام ضلع حافظ آباد اور منڈی بہاوالدین کی ٹیموں کے مابین کبڈی کا میچ کروا کر کر دیا گیا کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے ملک وال اور دور دراز علاقہ سے ہزاروں افراد کی شرکت نے اس تقریب کو بھر پور کامیاب بنایا انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی شفیق چشتی سمیت دیگر نیشنل کھلاڑیوں کے دلچسپ مقابلے کو لوگوں نے خوب انجوائے کیا جشن بہاراں کے کبڈی میچ کے مہمان خصوصی ڈی سی او مظفر سیال کے علاوہ اے سی پھالیہ کاشف رضا اعوان ، اے سی منڈی بہاوالدین شبیر چیمہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر افضال وڑائچ، چوہدر افتخار احمد پریذیڈنٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ، چوہدری ناصر علی ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر کے علاوہ مقامی رہنماؤں حاجی نواز گوندل، مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر راؤ محمد طارق ، انجمن تاجران کے رہنماء زاہد سنی ، چوہدری اختر چئیرمین یونین کونسل واڑہ عالم شاہ سمیت کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی مہمان خصوصی نے میچ کے اختتام پر ضلع حافظ آباد کی فاتح ٹیم کے کپتان انٹرنیشنل کھلاڑی شفیق چشتی کو 80ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی ۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے کامیاب تقریب کا انعقاد کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف رضا ، ٹی ایم او اشفاق وڑائچ، ٹی او آر عرفان گوندل ، خاور بوسال کی کاوشوں کو خوب سراہا ڈی سی او منڈی بہاوالدین میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا جشن بہاراں 2016کبڈی میچ کے بہترین اور شاندار انتظامات کرنے پر آصف رضا اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتھک محنت کر کے اس تقریب کو کامیاب بنایا اور اہلیان علاقہ کا جوش و جذبہ اور ہزاروں افراد کی شرکت بھی ہمارے لیے قابل ستائش اور حوصلہ کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں