خطرناک عمارتوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،مظفر خان سیال

Dangerous Buildings meeting

خطرناک عمارتوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے،مظفر خان سیال
انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی عمارتوں کو رضاکارانہ طور پر خالی نہ کیا گیا تو انہیں سیل کر دیا جائے گا، رہائشیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں
جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے انکے مالکان سے رابطہ کر کے عمارتیں خالی کرائی جائیں،ڈی سی او کی اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او (سی او)کو ہدایت


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ خطرناک عمارتوں کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہری اور دیہی علاقوں میں موجود بوسیدہ عمارتوں کے رہائشیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ اس حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی او (سی او)ظفر گوندل کو ہدایت کی کہ جن عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کے مالکان سے رابطہ کر کے عمارتوں کو خالی کرایا جائے۔ انسانی جانوں کیلئے خطرہ بننے والی عمارتوں کو رضاکارانہ طور پر خالی نہ کیا گیا تو انہیں سیل کر دیا جائے گا۔ ڈی او (سی او) ظفر گوندل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے کہنے پر بعض عمارتوں کے مالکان نے ضروری مرمت کرا لی ہے تا ہم کچھ عمارتیں انتہائی خستہ حال ہیں جن کا مسمار کیا جا نا ضروری ہے۔ ڈی سی او نے کہا کہ موسم برسات سے پہلے تفصیلی سروے کرا کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس میں اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ، تینوں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او سوشل ویلفیئر، ڈی او بلڈنگز، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں