کراچی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالستار کو گڑھ قائم میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا

Martyred constable malakwal news
ملک وال(نامہ نگار) کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالستار کو ملک وال کے علاقہ گڑھ قائم میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سمیت پولیس افسران اور شہریوں کی شرکت۔کراچی میں پولیو مہم کے دوران دہشتگردی کے واقعہ میں سندھ پولیس کے اہلکار عبدالستار شہید ہو گئے جن کا تعلق ملک وال کے علاقہ گڑھ قائم سے تھا ۔ شہید اہلکار کو آبائی گاؤں کے قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او منڈی بہاؤالدین راجہ بشارت ، پولیس افسران اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید اہلکار کو پولیس کے دستہ نے سلامی پیش کی ۔ شہید کا تابوت پاکستان اور سندھ پولیس کے پرچم میں لپٹا تھا ۔ شہید ہونے والے عبدالستار 25سال قبل سندھ پولیس میں بھرتی ہوئے ان کے سوگواران میں والد، دو بیٹے ، ایک بیٹی اور پانچ بھائی شامل ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں