منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز،ڈی سی او نے افتتاح کیا

Jashan e baharan

منڈی بہاؤالدین میں جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز،ڈی سی او نے افتتاح کیا
چک 11میں نیزہ بازی کے مقابلے،ھول کی تھاپ پر لڈی ڈالی گئی ، رنگ برنگے غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے،خواتین کیلئے میلہ بھی شروع
ملکوال میں کبڈی میچ ہوا،شام کو جناح پبلک سکول میں محفل موسیقی ہوئی،دوسرے روز والی بال میچ ،میوزیکل شو اور آتشبازی کا اہتمام ہوگا


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ضلع حکومت کے زیراہتمام جشن بہاراں کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرمظفر خان سیال نے نواحی چک 11میں نیزہ بازی کے مقابلوں کے ساتھ تقریبات کا افتتاح کیا۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے منڈی بہاؤالدین افضال احمد وڑائچ، اسسٹنٹ کمشنرز شبیر حسین چیمہ،آصف رضا ،کاشف رضا اعوان،ٹی ایم اوانصر ساہی،ڈی ایل او ڈاکٹر ممتاز بیگ ،منتخب نمائندوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر لڈی ڈالی گئی جبکہ رنگ برنگے غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے۔ ڈی سی او کا تقریب میں آمد پر والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے پرچم کشائی کی۔ نیزہ بازی کے مقابلوں میں پنجاب بھر کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔کینال ویو پارک میں بچوں اور خواتین کیلئے میلہ بھی شروع ہوگیا۔ اسی دوران ملکوال میں کبڈی میچ ہوا اور شام کو جناح پبلک سکول میں محفل موسیقی ہوئی جس میں لوک گلوکار اﷲ دتہ لونہ والا اور نوراں لعل نے فن کا مظاہرہ کیا۔ کل دوسرے روز نیزہ بازی کے مقابلے جاری رہیں گے۔ اس کے علاوہ پھالیہ میں والی بال میچ ،میوزیکل شو اور آتشبازی کا اہتمام کیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں