اے سی منڈی بہاؤالدین ان ایکشن۔نا قص فوڈ کلر بنانے والا کارخانہ سیل ، ایف آئی درج ، مالکان گرفتار

Food color department mandi bahauddin
منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین چیمہ نے رسول روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے نا قص فوڈ کلر بنانے والا کارخانہ سیل کر دیا۔ ایف آئی درج کر کے مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لیبارٹری رپورٹ میں کارخانے میں تیار کئے جانے والے خوردنی رنگ مضر صحت ثابت ہوئے جس پر کارخانہ سیل کر کے عبد المجید اور عبداﷲ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ اے سی نے صفائی کے ناقص انتظامات پر بٹ فش پوائنٹ کو بھی 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ دریں اثناء سپیشل پرائس مجسٹریٹ عاطف علی وڑائچ نے شہانہ لوک اور رسول میں اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کو 6500روپے جرمانہ کیا۔ 2دکانداروں معین عابد اور ظفر اقبال کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں