سالانہ تقریب تقسیم انعامات می بے ضابطگیوں کی جانچ کے بعد حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی

EDO (Education) Syed Touqir Hussain shah mandi bahauddin news
ملک وال (نامہ نگار ) خبروں کی اشاعت پر ای ڈی او ایجوکیشن توقیر حسین شاہ ان ایکشن سالانہ تقریب تقسیم انعامات می بے ضابطگیوں کی جانچ کے بعد حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام گرلز سکولوں کے ہشتم کلاس کے رزلٹ کے بعد تحصیل بھر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں کی اساتذہ اور پوزیشن ہولڈر ز طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹی ایم اے حال ملک وال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں 98%رزلٹ کا مظاہرہ کرنے والے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی کی اساتذہ اور ضلع بھر میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا اس معاملہ کے بارے خبروں کی اشاعت پر ای ڈی او ایجوکیشن منڈی بہاوالدین توقیر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبات اور اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی انعامات اور ایوارڈز کارکردگی کی بناء پر دئیے جانے چاہیں اس سالانہ تقریب کے ذریعے تحصیل بھر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکولوں اور طالبات کو انعامات دینے کا اصل مقصد گورنمنٹ سکولوں میں معیار تعلیم کو بلند کرنا ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی فیورٹ ازم برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جن سکولوں کی اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز اور دیگر انعامات سے نوازا گیا ان کے رزلٹ کا موازنہ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ماجھی کے رزلٹ سے میں خود موازنہ کرونگا بے ضابطگی کی صورت میں زمہ داران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں