پرانا بازار ملکوال سپیڈ بریکرز نہ ہونے کے باعث حادثات کا گڑھ بن گیا

Malakwal map
ملک وال(نامہ نگار) انتظامیہ کی غفلت ملک وال کا سب سے پرانا جناح روڈ المعروف پرانا بازارسپیڈ بریکرز نہ ہونے کے باعث حادثات کا گڑھ بن گیابیشتر اوقات ٹریفک کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث بازار میں پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا جب کبھی ہیوی ٹریفک کا رش کم ہو تو تیز رفتار موٹر سائیکل کسی نہ کسی حادثہ کا سبب بن جاتے ہیں جبکہ رانا چوک سے لے کر تھانہ ملک وال تک شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے ایک بھی سپیڈ بریکر تعمیر نہیں کیا گیا انجمن شہریاں نے اسسٹنٹ کمشنر ملک وال سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح روڈ پر فی الفور سپیڈ بریکر ز بنواکر حادثات کی شرح کو کم کرنے میں کردار ادا کریں۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں