سرکاری ہسپتالوں کیلئے ساڑھے 4کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی منظوری دی گئی

Health Department Mandi Bahauddin meeting news
30جون سے پہلے سرکاری طبی مراکز کیلئے ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے،ڈی سی او منڈی بہاؤالدین
سرکاری ہسپتالوں کیلئے ساڑھے 4کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی منظوری دی گئی ،کافی مقدار میں ادویات خرید لی گئی ہیں
اگلے ہفتے سے مراکز صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی کی چیکنگ شروع کر دی جائے گی،مظفر خان سیال کا اجلاس سے خطاب


منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز ) ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ 30جون سے پہلے سرکاری طبی مراکز کیلئے ادویات کی خریداری کا عمل مکمل کر لیا جائے۔ اگلے ہفتے دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ضروری ادویات کی دستیابی کی چیکنگ شروع کر دی جائے گی۔ آج یہاں محکمہ صحت کے افسروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ساڑھے 4کروڑ روپے کی ادویات کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے۔ جس میں سے کافی مقدار میں ادویات خرید لی گئی ہیں۔ ڈرگ لیبارٹری سے ادویات کا ٹیسٹ ہونے کے فوراً بعد باقی ماندہ ادویات بھی فراہم کر دی جائیں گی۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 15ادویات کو کلئیر کر دیا ہے۔ دیگر سیمپل بھی جلد پاس ہونے کی توقع ہے۔ ڈی سی او نے خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات ہر صورت میں آگے بڑھائے جائیں گے۔ اجلاس میں ڈی اوز، ڈاکٹر خالد خواجہ، ڈاکٹر ضیاء اﷲ صدیقی، ڈاکٹر فضل احمد اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں