تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لیکر شرکت یقینی بنائینگے

falak Sher ranjha PTI
ملک وال( نامہ نگار) جب بھی انٹراپارٹی الیکشن ہونگے تحریک انصاف یونٹی گروپ ملک بھر سے کامیابی کے جھنڈے گاڑے گا ‘ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لیکر شرکت یقینی بنائینگے ‘ اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام رہنماؤں سے مکمل طورپر میٹنگ ہو چکی ہے ‘ اور وہ اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے ‘ قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ میاں برادران نے اقتدار کو عوامی خدمت کی بجائے روپیہ پیسہ بنانے کا ذریعہ بنایا ‘ 35سال تک اقتدار میں رہنے والے کوئی ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جس میں یہ اپنا علاج کروا سکیں ہلکا سا سرمیں درد بھی ہو تو لندن میں انکا علاج ہوتا ہے جبکہ حکمرانی کرنے کیلئے انہیں قوم کا درد ستانے لگتا ہے ‘ تحریک انصاف اس نظام کو بدلنے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے جب تک یہ فرسودہ نظام تبدیل نہیں ہوگا اس وقت تک عام عوام کے حالات نہیں بدلیں گے ‘ مورثی سیاست مسائل کی بنیادی جڑ ہے ‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر چوہدری فلک شیر رانجھا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونٹی گروپ ملک بھر میں ممبر سازی مہم میں سرفہرست رہا جب بھی پارٹی کی طرف سے انٹراپارٹی الیکشن کا انعقاد ہو گا تو ہمارا گروپ ہی کامیاب ہو گا ۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں